Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کوٹہ کے مسئلہ پر بھاگوت کا موقف برقرار: آر ایس ایس

کوٹہ کے مسئلہ پر بھاگوت کا موقف برقرار: آر ایس ایس

نئی دہلی /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ تحفظات کے مسئلہ پر اس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اپنے موقف سے انحراف کیا ہے۔ آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ تحفظات پر ان کے حالیہ بیان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سماج کے اندر جب تک امتیاز برتا جائے گا، اس کے خلاف آر ایس ایس کمربستہ رہے گی۔ ٹوئٹر پر یہ وضاحتی بیان دیتے ہوئے آر ایس ایس نے لکھا ہے کہ بھاگوت نے کوٹہ مسئلہ پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔ اس تعلق سے گمراہ کن اور قابل مذمت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT