Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کوپاردی : خاطیوں کو سزائے موت دینے انا ہزارے کا مطالبہ

کوپاردی : خاطیوں کو سزائے موت دینے انا ہزارے کا مطالبہ

ممبئی۔/19 جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے نے آج کوپادری عصمت ریزی واقعہ کے ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے جسے مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر کوپادری علاقہ میں 15سالہ لڑکی کو عصمت ریزی کے بعد انتہائی ظالمانہ طریقہ سے ہلاک کردیا گیا تھا۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انا ہزارے نے کہا کہ ملزمین کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمات چلائے جائیں اور خاطیوں کو پھانسی پر لٹکادیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ متاثرہ لڑکی کو پچھلے ہفتہ مبینہ طور پر کوپادری گاؤں میں بری طرح سے زدوکوب کرتے ہوئے عصمت کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں اسے ہلاک کردیا گیا۔مذکورہ لڑکی کی نعش پر مختلف جگہوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے تھے۔اطلاع کے مطابق اس واقعہ کے بعد کانگریس نے ریاستی وزیر اعلیٰ فڈ نویس سے اخلاقی بنیادوں پر استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔گذشتہ روز اس مسئلہ پر اسمبلی میں اسوقت شدید ہنگامہ دیکھا گیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بیان دیا کہ اس سلسلہ میں ملزمین کواس غیر انسانی حرکت کیلئے ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا اور فاسٹ ٹریفک عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT