Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوپاڈیل رے پر بارسلونا کا قبضہ برقرار ،میسی کا سحرانگیز کھیل

کوپاڈیل رے پر بارسلونا کا قبضہ برقرار ،میسی کا سحرانگیز کھیل

میڈرڈ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی کے سحر انگیز کھیل کی بدولت بارسلونا نے فاتح کی حیثیت سے اس سیزن کا اختتام کیا اور اس کے کوچ لوئس اینریک نے کامیابی کے ساتھ وداع لی۔ اس طرح کٹالانس نے الاویز پر 3-1 سے جیت کے ساتھ کوپاڈیل رے پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ میسی نے کھیل کے ساتھ ہی اسکورنگ کی انہوں نے نیمار اور پاکوالکاسر کو کپ پر 29 ویں فتح کیلئے بارسلونا کی قیادت میں مدد کی۔ تاہم تھیو ہر نانڈیز کی شاندار فری کک نے الاویز کو مختصر وقت تک بارسلونا کی برابری کا موقع فراہم کیا تھا۔ اس کامیابی کا مطلب کوچ لوئس انریک کی تین سیزنس کے بعد وداعی ہے ۔ اس دوران انہوں نے اپنی ٹیم کو 9 ٹروفیز دلائی۔ ان کی کوچنگ کے دوران یہ ٹیم ہر سال ایک کپ حاصل کی ہے، البتہ لالیگا ٹائٹل مقابلہ میں بارکا (بارسلونا) کو گزشتہ ہفتہ رئیل میڈرڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی لیکن اس مرتبہ میسی نے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارسلونا کو اس پسپائی سے باہر نکالنے میں غیرمعمولی رول ادا کیا۔

 

آئسلینڈ میں ہندوستانی فنسر
بھوانی دیوی کو گولڈ میڈل
چینائی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سی اے بھوانی نے آئسلینڈ کے دارالحکومت ریکجاویک میں منعقدہ ٹرنوئی چمپین شپ مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ بھوانی نے گزشتہ روز منعقدہ فائنل میں برطانیہ کی سارہ جین ہیمپسن کو پوائنٹس پر 15-13 سے شکست دی۔ چینائی کی اس لڑکی نے سیمی فائنل میں برطانیہ کی فنسر جسیکا کوربی کو 15-11 سے شکست دی تھی۔ اس طرح بھوانی دیوی فنسنگ کے کسی بین الاقوامی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی اتھلیٹ بن گئی ہیں۔ قبل ازیں شیلائٹ ایونٹ میں بھوانی کو سلور میڈل حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT