Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوپا امریکا: یورگوائے کیلئے چلی کا قومی ترانہ بجا دیا گیا

کوپا امریکا: یورگوائے کیلئے چلی کا قومی ترانہ بجا دیا گیا

گلنڈیل ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوپا امریکا کپ میکسیکو اوریورگوائے کے درمیان مقابلے کے آغاز سے قبل اس وقت تنازعہ کا شکار ہوا جب منتظمین نے سنگین غلطی کا ارتکاب کرتے ہوئے یورگوائے کے قومی ترانے کے بجائے چلی کا ترانہ بجا دیا۔ میچ سے قبل یورگوائے کے کھلاڑی اپنے ملک کا ترانہ سننے کھڑے تھے اور ایک دوسرے کے منہ تکتے رہ گئے جب انتظامیہ نے چلی کے قومی ترانہ کا ریکارڈ چلا دیا۔ تاہم انتظامیہ نے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔ کوپا امریکا کپ کے انتظامیہ کے بیان میں اس کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’ہم اپنی غلطی پر یورگوائے فیڈریشن، یورگوائے کی ٹیم، یورگوائے کے عوام اور ان کے مداحوں سے سے معذرت خواہ ہیں‘‘۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر گلنڈیل میں کھیلے گئے اس میچ میں میکسیکو نے لوئی سواریز کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے کر قیمتی 3 پوائنٹس حاصل کئے۔ میکسیکو کیلئے پہلا گول یوروگوائے کے الویرو پریئرا کی غلطی سے ہوا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں رافا مارکوئز اور ہیکٹر ہیریرا نے گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی 3-1 سے کامیابی کو یقینی بنایا۔

TOPPOPULARRECENT