Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوپا امریکہ : کولمبیا سیمی فائنل میں داخل

کوپا امریکہ : کولمبیا سیمی فائنل میں داخل

ایسٹ ردرفورڈ (امریکہ)۔18 جون (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا نے شوٹ آؤٹ پینالٹی کی نحوست کو ختم کرتے ہوئے آج پیرو کو شکست دی اور کوپا امریکہ سنٹیناریو کے سیمی فائنل میں پہونچ گیا۔ پیرو کو پینالٹی پر سزا دیتے ہوئے کولمبیا کو سیمی فائنل میں پہونچانے کی کوشش میں آرسنیل کے گول کیپر ڈیوڈ اوسپنا ہیرو کی حیثیت سے ابھرے۔ اوسپنا نے پیرو کو اس وقت گول کے حصول سے محروم رکھا جب شوٹ آؤٹ میں اس کے ڈیفنڈر میگوئیل ٹراؤکو کے ایک بہترین شاٹ کو ناکام بنادیا جس کے نتیجہ میں کولمبیا کو کامیابی حاصل ہوسکی۔ ایسٹ ردر فورڈ کے مٹ لائف اسٹیڈیم میں 79, 194 مداحوں کی موجودگی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلس کا بڑا حصہ مایوس کن رہا کیونکہ 90 منٹ کے کھیل میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں بناسکے اور 0-0 پر تعطل برقرار رہا۔ کولمبیا کیلئے آج کی جیت نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔کولمبیا کو گزشتہ سال اس مرحلے میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد مقابلہ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ چہارشنبہ کو شکاگو میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلس میں کولمبیا کا مقابلہ چلی یا میکسکو سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT