Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوپا امریکہ کپ کے فائنل سے قبل ارجنٹینا کو میراڈونا کا انتباہ

کوپا امریکہ کپ کے فائنل سے قبل ارجنٹینا کو میراڈونا کا انتباہ

بیونس آئرس۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے سابق عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کوپا امریکہ کپ نہ جیتیں تو وطن واپس آنے کی زحمت نہ کریں۔ارجنٹینا کے 55 سالہ فٹبالر نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر اتوار کو ہونے والا میچ جیتیں گے اور اگر ہم نہیں جیتے، تو پھر انہیں واپس نہیں آنا چاہئے۔ اسٹار فٹبالر  نے یہ بات 1986 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کئے گئے دو گولوں کے 30 سال مکمل ہونے پردئے گئے انٹرویو میں کہی۔اتوار کو ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ چلی سے ہو گا ۔

TOPPOPULARRECENT