Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ بورس بیکر سے علاحدہ ہوئے جوکویچ

کوچ بورس بیکر سے علاحدہ ہوئے جوکویچ

لندن، 7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں دوسرے نمبر کے ٹینس کھلاڑی سربیا کے نواک جوکویچ تین سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے کوچ سابق نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کے بورس بیکر سے الگ ہو گئے ہیں۔ سابق نمبر ایک جوکویچ نے بورس سے الگ ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ’’گزشتہ تین انتہائی کامیاب سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد میں نے اور بورس نے متفقہ طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ جوکویچ نے حال ہی میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں نمبر ون کا تاج گنوایا تھا۔ 29سالہ اسٹار ٹینس کھلاڑی نے کہاکہ ’’ہم نے ایک ساتھ بہت سے ہدف طے کئے تھے اور اسے مکمل طور پر حاصل کرنے میں کامیابی بھی پائی۔میں بورس کو اپنے بے پناہ تعاون، ٹیم ورک، لگن اور عزم کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ ڈسمبر 2013ء میں بورس سے وابستہ ہونے کے بعد جوکویچ نے ڈھیروں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے اس دوران کل 12 گرانڈ سلام خطابوں میں سے 6 میں جیت درج کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT