Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ شیام اے آئی ایف ایف کا ڈی لائیسنس انسٹرکٹر کورس کامیاب

کوچ شیام اے آئی ایف ایف کا ڈی لائیسنس انسٹرکٹر کورس کامیاب

حیدرآباد ۔ 22 ستمبر ۔ ( ای میل )مسٹر ای ایس شیام اے ایف سی کے ’’اے ‘‘ لائیسنس یافتہ کوچ اور اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کے کوچ نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن ( اے آئی ایف ایف ) کے ’’ڈی ‘‘ لائیسنس انسٹرکٹر کا کورس کامیاب کرلیا ہے جو یکم تا 15 ستمبر گوا میں منعقد کیا گیا ۔ اس کورس کے انسٹرکٹر مسٹر اسکاٹ او ڈانل ، ٹکنیکل ڈائرکٹر اے آئی ایف ایف رہے ۔ مسٹر شیام پہلے اے ایف سی کے لائیسنس کوچ ہیں جنھوں نے تلنگانہ و آندھراپردیش سے ’’ڈی ‘‘ لائیسنس انسٹرکٹر کا کورس کامیاب کیا ہے ۔ تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی طرف سے صدر جناب محمد علی رفعت (آئی اے ایس) اور دیگر نے مسٹر شیام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انھوں نے اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا کہ اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT