Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ کی بدولت خوداعتمادی میں اضافہ ہوا: سائنا

کوچ کی بدولت خوداعتمادی میں اضافہ ہوا: سائنا

Saina Nehwal become the first Indian player to win the silver medal at the World Championship pose for a photograph with parents Harvir Singh and Usha Rani. While addressing Media at her residence in Hyderabad on Tuesday. Pic:Style photo services

حیدرآباد۔ 18 ؍ اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپین سلور میڈل یافتہ بیاڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے آج اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے بنگلور منتقل ہونے کا فیصلہ ان کے لئے بہتر نتائج فراہم کر رہا ہے جیساکہ کوچ ویمل کمار کی بدولت خوداعتمادی میں اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ برس سائنا اپنے کیریئر کے ناقص فارم سے گذر رہی تھیں اور ان کے کیریئر پر بھی کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے ۔ اس دوران ویمل کمار نے بہتر ٹریننگ کے ذریعہ سائنا کو پھر ایک مرتبہ چمپین بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جکارتہ میں عالمی چپمین کے فائنل میں اسپین کی کورلینا مارین کے خلاف شکست کے بعد سائنا کو سلور میڈل پر اکتفاء کرنا پڑااور آج وہ حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمانئدوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بنگلور منتقل ہونا ایک بہتر فیصلہ ثابت ہوا

اور ویمل سر کی سرپرستی میں میں نے چینا اور انڈیا اوپن خطابات حاصل کرنے کے علاوہ چین کی سخت ترین تصور کی کی جانے والی حریف کھلاڑیوں کے خلاف بھی فتوحات حاصل کی ہیں ۔ سائنا نے مزید کہا کہ حیدرآباد سے بنگلور منتقل ہونے کا مقصد مظاہروں میں بہتری لانا تھا اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہ فیصلہ ایک بہتر فیصلہ رہا کیونکہ کوچ ویمل سر نہ صرف ٹریننگ کے دوران زیادہ وقت میرے ساتھ گذارتے تھے بلکہ انہوں نے مجھ میں خود اعتمادی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا اور مجھے یقین دلوایا کہ میں ایک چمپین کھلاڑی ہوں اور بہترہ مظاہرہ کرسکتی ہوں ۔ کوچ کی یہ ہی ذہن سازی نے میرے اعتماد کو بلند کیا ہے اور آج میں نمبر ایک کھلاڑی ہوں ۔ سائنا نے مزید کہا کہ جسمانی طور پر بھی وہ خود کو بہتر اور زیادہ فٹ محسوس کر رہی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ اس لئے ممکن ہواکیونکہ انہیں شخصی توجہ حاصل ہوئی ہے ۔ گذشتہ برس سائنا کے لئے کوئی بھی نتیجہ منصوبہ کے مطابق حاصل نہیں ہو رہا تھا اور ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ وہ سبکدوشی کا فیصلہ کرنا چاہتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT