Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ کے انتخاب کیلئے دو ماہ درکار ہوسکتے ہیں

کوچ کے انتخاب کیلئے دو ماہ درکار ہوسکتے ہیں

ہندوستان میں بہت جلد ڈے نائیٹ ٹسٹ کا انعقاد : سورو گنگولی
ممبئی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کیلئے مستقبل قریب میں کسی نئے کوچ کا تقرر ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ بورڈ کی کرکٹ مشاورتی کمیٹی کے رکن سورو گنگولی نے آج کہا کہ نئے کوچ کی تلاش کیلئے دو ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے ۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کو 11 جون سے شروع ہوئے والے اپنے دورہ زمبابوے پر کسی کل وقتی کوچ کے بغیر روانہ ہونا پڑیگا ۔ گنگولی کو سچن تنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن کے ساتھ اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے نئے کوچ کے انتخاب کیلئے دو ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے ۔ انہیں یقین نہیں ہے کہ ٹیم کے دورہ زمبابوے سے قبل کوچ کا انتخاب عمل میں آئیگا ۔ زمبابوے کے مختصر سے دورہ کے بعد ہندوستانی ٹیم چار ٹسٹ میچس کی سیریز کیلئے جولائی ۔ اگسٹ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی ۔ ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر کی روانگی کے بعد سے ہندوستانی ٹیم اپنے ڈائرکٹر روی شاستری کی نگرانی میں کھیل رہی تھی جن کی معیاد ورلڈ ٹی 20 کے ساتھ ختم ہوگئی ۔ ڈے نائیٹ ٹسٹ کرکٹ کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے سورو گنگولی نے کہا کہ طویل فارمٹ میں ایک اچھی تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ بی سی سی آئی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ اولین ڈے نائیٹ ٹسٹ کرکٹ کا اکٹوبر ۔ نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف انعقاد عمل میں لائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈے نائیٹ کرکٹ لازمی ہوگئی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا ہندوستان میں بہت جلد ہوگا ۔ ان کے خیال میں ٹسٹ کرکٹ بہترین کھیل ہے ۔ کسی بھی کرکٹر کیلئے یہ ایک سب سے بڑا چیلنج ہے اور اسی میں کسی کرکٹر کو پرکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے انوراگ ٹھاکر کے بی سی سی آئی صدر منتخب ہونے پر کہا کہ ہر ذمہ داری کے اپنے چیلنجس ہوتے ہیںاور اس انتخاب کو کانٹوں کا تاج ہرگز نہیں کہا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT