Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ کے عہدہ سے مستعفی ہونے سے وقار یونس کا انکار

کوچ کے عہدہ سے مستعفی ہونے سے وقار یونس کا انکار

’’میں ویلن کے روپ میں سبکدوش ہونا نہیں چاہتا‘‘ ، پی سی بی پر سخت تنقید

کراچی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ٹی۔ 20 میں ناقص مظاہرہ کیلئے تنقیدوں کی شکار پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنی ٹیم کی عبرت ناک ہزیمت کے باوجود مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ وہ ’’ویلن‘‘ کی حیثیت سے سبکدوش ہونا  نہیں چاہتے۔ وقار یونس نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’مجھے ’ویلن‘ کے روپ میں پیش کیا گیا ، بورڈ اگر مجھے ہٹانا ہی چاہتا ہے تو سب سے پہلے مجھے تحریری طور پر مطلع کیا جائے۔ میرا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور میَں اس حالت میں جانا نہیں چاہتا‘‘۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں انتہائی ناقص مظاہرہ کے بعد پاکستانی ٹیم مختلف گوشوں سے سخت تنقیدوں اور کئی مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ وقار نے کہا کہ ’’میں نے کوچنگ کے عہدہ کیلئے کوئی التجا نہیں کی تھی۔ مَیں نے اس عہدہ کیلئے باضابطہ طور پر درخواست داخل کیا تھا۔ مسٹر نجم سیٹھی نے میرا انٹرویو لیا تھا اور میں نے انہیں ایک جامع منصوبہ پیش کیا تھا جس سے انہوں نے اتفاق کیا تھا اور بورڈ نے مجھے کوچ مقرر کیا تھا۔ ورلڈ کپ 2015ء کے بعد بدقسمتی سے سیٹھی نے مجھ سے کبھی کوئی ملاقات نہیں کی تھی۔ مَیں نے اپنے منصوبہ پر عمل آوری کی راہ میں حائل مختلف مسائل کا تذکرہ کیا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی تھی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT