Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڈمیال سے ویملواڑہ والی روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینے کا مطالبہ

کوڈمیال سے ویملواڑہ والی روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینے کا مطالبہ

جگتیال ۔ 7 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر شاہراہ کوڈ میال منڈل دُنگلہ مری سے ویملواڑہ جانے والی آر اینڈ بی شاہراہ کو ملانے والی روڈ کو اسٹیٹ ہائی وے کا درجہ دیتے ہوئے ترقی انجام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے ایک تحریری یادداشت کو ریاستی وزیر عمارات و شواری مسٹر تمالہ ناگیشور راؤ کے حوالے کیا ۔ انہوں نے ریاستی وزیر سے تحریری یادداشت میں ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والی موجودہ جگتیال ، کریم نگر روڈ ، ورنگل سے نلگنڈہ ضلع کوواڈ قومی شاہراہ کی درجہ دیکر ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئہے اس کے علاوہ عادل آباد سے کورٹلہ ، ویملواڑہ اور سرسلہ سے سدی پیٹ تک واقع روڈ کو بھی قومی شاہراہ کا درجہ دیا گیا اس صورتحال میں جگتیال سے ویملواڑہ ، سرسلہ سے سدی پیٹ راجیو راہداری ملنے والی روڈ صرف کڈمیال منڈل دُنگلہ مری ویملواڑہ سے ملنے والی تقریباً 30 کیلو میٹر روڈ ہی صرف آر اینڈ بی روڈ رہ گئی اگر اس روڈ کو قومی شاہرہ ( ایس ایچ ) سطح پر ریاستی حکومت کے تحت ترقی دینے پر ادھر ویملواڑہ سری راجہ راجیشور سوامی دیوستھانم اور کنڈا گٹو سری انجیلو دیوستھانم کو ملا کر جگتیال کے عوام کو حیدرآباد جانے سہولت ہوگی جس سے 20 کیلو میٹر کا فیصلہ بھی کم ہوگا لہذا قومی شاہراہ سے کوڈمیال منڈل دُنگلہ مری روڈ کو ملانے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT