Monday , September 25 2017
Home / دنیا / کوڈنکلم نیوکلیئرمعاہدہ پروزیراعظم کے دورہ کے موقع پر دستخط

کوڈنکلم نیوکلیئرمعاہدہ پروزیراعظم کے دورہ کے موقع پر دستخط

ماسکو۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) باہمی تعاون میں اضافہ کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے ہندوستان اور روس توقع ہے کہ کوڈنکلم کے نیوکلیر برقی توانائی پلانٹ کے بارے میں ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے جب کہ وزیراعظم نریندر مودی روس کا چہارشنبہ کے دن دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے بموجب مختلف ریاستوں میں پلانٹ کے قیام کیلئے اراضی تلاش کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ ایٹمنی ر ایکٹر کی تنصیب کیلئے کوڈنکلم کی اراضی ہی زیادہ مناسب ہے ۔امکان ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی صدر روس ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سالانہ چوٹی کانفرنس کیلئے 23 اور 24ڈسمبر کو ماسکو کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی سی ای او روساٹم ‘ معتمد ڈی اے ای شیکھر باسو سے بات چیت کریں گے اور امکان ہے کہ کوڈنکلم نیوکلیئر برقی توانائی پلانٹ کے معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT