Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں آبدارخانہ کا قیامن

کوڑنگل میں آبدارخانہ کا قیامن

کوڑنگل /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل موجودہ طور پر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی گرمی کا آغاز ہو رہا ہے ۔ دوپہر کے اوقات میں وقفہ وقفہ سے گرم لو چل رہی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ سے روز افزوں درجہ حرارت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے ۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے شاہراہوں سے متصل جگہ جگہ آباد خانے قائم کرتے ہوئے راہروؤں کو پینے کیلئے ٹھنڈا پانی مہیا کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن کے تحت آج بارہ بجے دن مسٹر سید شہباز پاشاہ قادری منڈل پریسیڈنٹ آل انڈیا یوتھ فیڈریشن نے تحصیل آفس کے دامن میں لب سڑک واقع لال دربار میں آبدارخانہ کا قیام عمل میں لایا ۔ مسٹر وشا پرشاد سرکل انسپکٹر پولیس نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور آباد خانہ کا افتتاح کیا اور شہباز پاشاہ کے مستحق اقدام کی ستائش کی اور اس کار خیر کو لائق صد آفرین قرار دیا ۔ اس موقع پر موجود دیگر اہم معززین میں مسرز ہنمپا سب انسپکٹر پولیس بمرس پیٹ ، اندانور بشیر سی پی آئی ، سلطان بہاء الدین گلشن ،سریش گوڑ ، محمود ، راجو اور سلیم وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ علاوہ اذیں دیگر معززین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT