Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں سڑک حادثہ ایک شخص فوت

کوڑنگل میں سڑک حادثہ ایک شخص فوت

کوڑنگل۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ روز صبح کے اوقات میں پیش آئے  خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب منڈل بمرس پیٹ میں حیدرآباد، بیجا پور بین ریاستی شاہراہ پر سنگائے پلی گڈہ کے قریب ریاست کرناٹک کے مقام گلبرگہ میں شاہ آباد سے وابستہ لنگا مورتی اور اہلیہ پشپاوتی اور فرزند رام چندرا بابو تینوں ذریعہ موٹر کار اپنے آبائی مقام شاہ آباد جارہے تھے کہ کاویری ٹراویلس سے وابستہ مخالف سمت سے آنے والی بس آپس میں متصادم ہوگئے۔ اے ایس آئی ہنمیا نے بتایا کہ اس تصادم میں کار میں سفر کرنے والے تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ سرکاری کوڑنگل سے رجوع کیا گیا دوران علاج لنگا مورتی کی موت ہوگئی۔ اے ایس آئی نے بتایا کہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی پاداش میں ہر دو ڈرائیورس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

لو لگنے سے کاغذ نگر کے قاضی دواخانہ میں شریک
کاغذ نگر۔/11 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ شدید دھوپ کا سلسلہ جاری ہے اور شدید دھوپ کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے مکانات میں رہنا پسند کررہے ہیں۔ خاص طور پر کاغذ نگر میں بھی شدید دھوپ اور گرمی کی لہر کی وجہ سے لوگوں اور خاص طور پر عمر رسیدہ لوگوں کو لو لگنے کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں اور کل یعنی 10مئی کو کاغذ نگر کے قاضی اور رہنمائے دکن کے صحافی آصف علی خان کو شدید گرمی کی وجہ سے دھوپ کا اثر ہونے پر اور لولگنے پر اچانک صحت بگڑ گئی اور انہیں کاغذ نگر کے مشہور ڈاکٹر شیوا درشن دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کروایا گیا اور وہ زیر علاج ہیں۔ صحت اور تفصیلی جانکاری کیلئے قاضی آصف علی خان سے فون نمبر 9000992845 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT