Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں چالیس روزہ دینی گرمائی کورس

کوڑنگل میں چالیس روزہ دینی گرمائی کورس

کوڑنگل ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا حافظ محمد عبدالباسط رشادی صدر جمعیۃ العلماء کوڑنگل و ناظم مدرسہ عربیہ دارالعلوم کوڑنگل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مدرسہ ہذا کے زیراہتمام اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات کیلئے چالیس روزہ دینی گرمائی کورس رکھا جارہا ہے ۔ جس میں نورانی قاعدہ ، ناظرہ قرآن مجید اور ضروری دینی مسائل کے علاوہ اخلاقی تربیت و سیرت النبیﷺ پر خصوصی توجہ دی جائیں گی ۔ دینی گرمائی کورس 20 اپریل تا 30 مئی منعقد ہونگے ۔ اوقات تعلیم صبح ساڑھے نو بجے تا دوپہر بارہ بجے ہونگے ۔ طالبات ( لڑکیوں ) کیلئے نوین آدرش ہائیاسکول نزد گورنمنٹ جونیر کالج کوڑنگل اور طلباء ( لڑکوں ) کیلئے مدرسہ عربیہ دارالعلوم کوڑنگل میں تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مجلس انتظامی مدرسہ عربیہ دارالعلوم کے عہدہ داران و اراکین نے طلباء و طالبات سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل فون نمبر 8096396343 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT