Saturday , April 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں ہائی وے پولیس اسٹیشن کا قیام

کوڑنگل میں ہائی وے پولیس اسٹیشن کا قیام

ریاستی وزراء نرسمہا ریڈی اور مہیندر ریڈی کے ہاتھوں افتتاح
کوڑنگل۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل کے نواح میں گزشتہ روز حیدرآباد شاہراہ سے متصل بنڈہ ایلماں دیوستھانم کے دامن میں نو تعمیر شدہ ہائی وے پولیس اسٹیشن کا ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء کے علاوہ آئی جی پولیس کرشنا پرساد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرز پر پولیس پٹرولنگ کا اہتمام کیا جاکر بڑی حدتک سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے مقدور بھر سعی جاری ہے اور انکشاف کیا کہ ورلڈ بینک کے فراہم کردہ فنڈس سے ضلع میں ہائی وے پولیس اشٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز ملک میں سڑک حادثات سے ایک لاکھ پچاس ہزار افراد لقمہ اجل ہورہے ہیں جبکہ ریاست میں روزانہ سات ہزار ایک سو دس لوگ فوت ہورہے ہیں۔ بیجا پور۔ حیدرآباد بین ریاستی شاہراہ پر ہر سو کلو میٹر کے فاصلہ پر 150 لوگوں کی موت واقع ہورہی ہے۔ حادثات کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ زیادہ رفتار، زائد لوڈنگ اور ہیلمٹ کے عدم استعمال زیادہ حادثے رونما ہورہے ہیں۔ بیجا پور۔ حیدرآباد شاہراہ پر پولیس اکیڈیمی تا 126 کلو میٹر کرناٹک سرحد پر پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں تعمیر کئے جانے والے کامن ان کنٹرول کی تکمیل کے بعد کس مقام پر کیا ہورہا ہے بروقت اطلاعات کی فراہمی کیلئے کوشش کی جاری ہے۔ سڑک حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ حادثات کی رونمائی کے موقع پر زخمیوں کو سرکاری دواخانوں سے رجوع کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ ہائی وے پٹرولنگ کے لئے سالانہ چار کروڑ روپیوں سے زائد اخراجات ہونے کا انکشاف کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی مسٹر گروناتھ ریڈی نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے پولیس کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ اہم شرکاء میں ایم ایل سیز مسرز نریندر ریڈی، یادو ریڈی، سابق رکن اسمبلی ہریشور ریڈی، ملا ریڈی، اعلیٰ عہدیداران پولیس مسرز کرشنا پرساد، ناگی ریڈی، ملا ریڈی، اکون سبھروال، نوین کمار، سریش پودار کے علاوہ قائدین مسرز مدپا دیشمکھ، کرشنا، دیاکر ریڈی، بھاسکر، پونم چند لاہوٹی، وینکٹ ریڈی، مدھوسدن یادو، رام ریڈی اور راملو وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT