Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں یوم تاسیس تلنگانہ کا انعقاد

کوڑنگل میں یوم تاسیس تلنگانہ کا انعقاد

کوڑنگل۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوڑنگل کے علاوہ اطراف و اکناف مواضعات میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ تمام سرکاری دفاتر ‘ مدارس اور خانگی اداروں کو ایک روز قبل ہی مورم اندازی ‘ آہک پاشی اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔ 2جون کو صبح میں تمام مذکورہ دفاتر ‘ مدارس وغیرہ پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ دفاتر ایم پی ڈی او ‘ تحصیلدار ‘ محکمہ زراعت اور پولیس اسٹیشن ‘ گرام پنچایت ‘ جونیئر کالجس ‘ مدارس وغیرہ میں بیشتر پروگرامس منعقد کئے گئے ۔ بعدازاں بڑے پیمانے پر شیرینی تقسیم کی گئی ۔ سابق رکن اسمبلی مسٹر گروناتھ ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی آفس کے روبرو پرچم کشائی کی ۔ قبل ازیں رات دیر گئے نوجوانوں کے جمیع غفیر نے بڑے پیمانے پر آتش بازی کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کیا ۔ بیشتر خواتین نے رنگ برنگی پھولوں کی مدد سے بتکماں تیار کرتے ہوئے اطراف جشن منایا ۔ اس پروگرام میں مسرز دیاکر ریڈی ایم پی پی ‘ مدپا سابق ایم پی پی ‘ ایم کرشنا سابق وائس چیرمین ضلع پریشد محبوب نگر ‘ بھاسکر ‘ جگپا ‘ رام ریڈی ‘ ایس ایم غوثن ڈپٹی سرپنچ ‘ ٹی آر ایس قائد امتیاز احمد وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT