Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل کے برقی مسائل جوں کے توں برقرار

کوڑنگل کے برقی مسائل جوں کے توں برقرار

کوڑنگل /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں دیرینہ برقی مسائل کی یکسوئی اور Low Voltage جیسے مسائل کے حل کیلئے بڑے پیمانے پر برقی سب اسٹیشن کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ دیہی مقامات پر ان کی تنصیب بڑی حد تک کھیتوں میں فصلوں کے موقع پر آبیاری کیلئے مدد مل سکتی ہے ۔ حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں زراعت کیلئے کوئی قدرتی آبپاشی کے ذرائع موجود نہ ہونے سے کسان برادری موجودہ طور پر بورویلوں کے ذریعہ کھیتوں می آبیاری کرتی ہے ۔ ایک ایکر یا نصف ایکر زمین کے مالکین بھی بورویلس کی کھدوائی کر رہے ہیں ۔ بورویلس میں برقی موٹر کی تنصیب سے زائد برقی کی ضرورت درپیش ہوتی ہے ۔ ایک ٹرانسفارمر کے تحت پانچ تا دس کنکشن ہونے کی وجہ Low Voltage کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے میٹرس جل کر کسانوں کو نقصان اٹھانا پرتا ہے ۔ اس بناء پر محکمہ برقی کے عہدیداران نے بڑے پیمانے پر سب اسٹیشن کے یقام کا تہیہ کرلیا ہے ۔ فی الوقت حلقہ اسمبلی کیلئے چھ سب اسٹیشن منظور ہوئے ہیں ۔ بمرس پیٹ منڈل میں باپلی تانڈا ، کوڑنگل منڈل میں ٹیکل کوٹ ، کوسگی منڈل میں املی کھنڈ ، دولت آباد منڈل میں نرساپور ، مدور منڈل میں مومناپور ، دورے پلی مقامات پر برقی مسائل رونما ہوئے ہیں ۔ مذکورہ مقامات پر سب اسٹیشن کی منظوری پر تنصیب کے بعد بہت حد تک برقی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ نیز مشرفہ اور مرزا پور کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر برقی سب اسٹیشن کی چنداں ضرورت ہے ۔ ان تمام مقامات پر متعلقہ عہدیداران جگہ کے انتخاب کیلئے سرگرداں ہیں ۔ عطیہ دہندگان سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ عاجلانہ طور پر جگہ کا عطیہ دیتے ہوئے کام کے آغاز میں مدد دیں ۔ متعلقہ برقی عہدیداران بلا کسی وقفہ کے 9 گھنٹے برقی سربراہی کیلئے کوشاں ہیں تاحال کثیر تعداد میں برقی اسٹیشن کا قیام بھی عمل میں آیا ہے ۔ مزید سب اسٹیشن کے قیام سے دیرینہ برقی مسائل پر قابو پاسکنے کا ادعاء کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT