Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکاپیٹ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

کوکاپیٹ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ کوکا پیٹ میں بیٹے نے باپ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ آج صبح پیش آئے اس واقعہ سے کوکاٹ پیٹ اور قریبی علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ شحص چندریا اپنے بیٹے وینکٹیش کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ وقارآباد ضلع رنگاریڈی کا متوطن یہ خاندان کافی عرصہ سے کوکاٹ پیٹ میں مقیم تھا ۔ متوفی مزدور تھا اور اپنی بیوی انجماں اور بیٹے وینکٹیش کے ساتھ رہتا تھا ۔ ہر زور بیوی بیٹے سے جھگڑا کرنا اسکی عادت بن گئی تھی جس سے تنگ آکر اس کے بیٹے نے تیز دھار ہتھار سے حملہ کرتے ہوئے اپنے باپ کا قتل کردیا ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT