Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی میں طالب علم کی خودکشی

کوکٹ پلی میں طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ وینکٹ کرشنا چاری جو بی ٹیک سال دوم کا طالب علم تھا، چینائی کے ایک کالج میں زیرتعلیم تھا۔ یہ طالب علم دیوالی کی تعطیلات پر اپنے گھر آیا ہوا تھا، اس نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ طالب علم کالج میں سینئر طلباء  کی ریاگنگ اور ہراسانی سے پریشان تھا۔ اور وہ واپس اپنے کالج جانا نہیں چاہتا تھا۔ تاہم اس کے والدین کالج جانے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے نے والدین کو کالج میں ہراسانی اور ریاگنگ کی کوئی بات نہیں بتائی تھی۔ جبکہ اس کی ڈائری میں اس تعلق سے تفصیلات درج ہیں اور ایک سینئر طالب علم شیکھر اور دیگر کے نام بھی درج تھے جو اس طالب علم کا کریڈٹ کارڈ بھی استعمال کرتے تھے اور اسے مار پیٹ کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT