Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی میں لفٹ میکانک کا قتل

کوکٹ پلی میں لفٹ میکانک کا قتل

حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک لفٹ میکانک کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بوائز ہاسٹل میں یہ سنسنی خیز واردات پیش آئی ۔ جہاں 26 سالہ گوپی کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوپی وقارآباد کا متوطن تھا جو کوکٹ پلی کے علاقہ ویویکانندا نگر میں واقع بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ جو گذشتہ 2 سال سے یہاں مقیم تھا ۔ گوپی کل رات اپنے اسسٹنٹ رمیش کے ہمراہ ہاسٹل پہونچا اور رمیش گوپی کو ہاسٹل پر چھوڑ کر چلاگیا اور جب آج صبح 10 بجے گوپی کو لینے پہونچا تو اس کی نعش پائی گئی ۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT