Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی میں میاں بیوی کی خودکشی

کوکٹ پلی میں میاں بیوی کی خودکشی

والدین کی نعشوں کے قریب دو دن تک شیرخوار روتا رہا
حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں یک جوڑے کی خودکشی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ اس جوڑے نے اپنی مرضی سے بڑوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی ۔ تاہم معاشی پریشانی نے ان کی پرسکون ماحول کو ختم کردیا ۔ نتیجہ اس جوڑے نے خودکشی کرلی ۔ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ جب اس جوڑے نے خودکشی کی اس وقت ان کا دیڑھ سالہ لڑکا ان کی آنکھوں کے سامنے موجود تھا اور یہ شیرخوار 2 دنوں تک اپنے والدین کی نعشوں کے درمیان چیختا بلبلاتا تھا ۔ دو دن تک اس شیر خوار کی والدین کی نعشوں کے ساتھ کمرے میں موجودگی کو دیکھ کر پولیس کے سنگ دل عہدیدار بھی اشک بار ہوگئے اور سارے علاقہ کملاپرسنانگر کالونی میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے منجو ناتھ اور لیلہ نے دو دن بقل ہی خودکشی کرلی ۔ دونوں میاں بیوی ملازمت کرنے کے باوجود بھی یہ چھوٹا خاندان شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ اس واقعہ کا انکشاف آج دودھ والے کے سبب ہوا جب اس نے دو دن بعد دودھ حاصل نہ کرنے پر دروازہ کھٹکٹایا ۔ بچے کو روتی حالت میں دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا۔ مقامی عوام کے مطابق اس مکان سے بدبو بھی آرہی تھی ۔ پولیس نے منجو ناتھ کے مکان پہونچکر فوری کمسن کو حاصل کرلیا جس کے ساتھ مقامی عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔ کارروائی کرنے والے پولیس عہدیدار بھی اس دردناک منظر کو دیکھ کر رو پڑے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منجو ناتھ اور اس کی بیوی لیلہ نے اپنی پسند سے شادی کی تھی اور 5 ماہ قبل ہی کوکٹ پلی منتقل ہوئے اور ان کے دیڑھ سالہ لڑکے کے وہ صبح چائیلڈ کیر ٹیکر میں چھوڑ کر ملازمت پر جایا کرتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس خاندان کو شدید مالی پریشانیاں تھیں ۔ کیر ٹیکر ہوم کی ذمہ دار خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بعد لیلہ نے اس سے مالی پریشانیوں کا ذکر کیا تھا او رکہا تھا کہ رقم کیلئے شوہر زور دے رہا ہے ۔ تاہم اس خاتون نے لیلہ کی رقمی مدد کرنے کا اسے تیقن دیا تھا ۔ ہر روز بچے کو ہوم کیر میں چھوڑنے والے 2 دن تک ہوم کیر نہیں نے پر یہ لوگ بھی تشویش کا شکار تھے ۔ ذرائع کے مطابق منجو ناتھ ایک خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ اس کیلئے یہ سزا ٹھیک ہے چونکہ اس نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی اور اس نے خودکشی نوٹ میں اپنے کمسن کا ذکر کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس کی آخری نشانی کو والدین کے حوالے کردیا جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منجوناتھ کی یہ دوسری شادی تھی پہلے بیوی سے اسے ایک لڑکا بھی ہے ۔ اس کے علاوہ لیلہ کے قتل کے بعد منجو ناتھ کی خودکشی کے شبہ کو پولیس نے مسترد کردیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT