Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کوکٹ پلی میں چلتی کار شعلہ پوش

کوکٹ پلی میں چلتی کار شعلہ پوش

برقی تار گرنے سے حادثہ ، خاتون زندہ جل گئی
حیدرآباد ۔ /12 مئی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی نظام پیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک خوفناک واقعہ میں چلتی ہوئی کار پر ہائی ٹینشن برقی تار گرنے کے سبب ایک خاتون زندہ جل گئی ۔ تفصیلات کے بموجب آج رات ضلع رنگاریڈی کے یاچارم علاقہ سے نظام پیٹ کوکٹ پلی کی سمت آنے والی کار جس میں ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والے سی ایچ جیتیندر کمار ان کی بیوی چندرا کلا اور دیگر افراد خاندان سفر کررہے تھے کہ تحصیل دار دفتر کے قریب پہونچنے پر ایک بڑی لاری برقی تار سے چھونے پر تار ٹوٹ گیا اور اچانک ان کی کار پر گرپڑا ۔ برقی تار گرنے کے فوری بعد ہی کار میں اچانک آگ لگ گئی اور کار میں سفر کرنے والے تمام افراد بشمول جیتیندر کمار کے لڑکے رودھن ، چندرا کلا کی ماں پدماوتی اور دیگر رشتہ دار جلتی ہوئی کار سے باہم نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ چندرا کلا بھی کار سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی کہ وہ برقی تار کی زد میں آگئی اور کار کی آگ نے اسے بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ جلتی ہوئی کار میں جھلستا ہوا دیکھ کر خاتون کو کوئی بھی بچانے کیلئے آگے نہیں آیا اور وہ اپنے شوہر اور بچوں کے سامنے جلکر فوت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کچھ دیر کے بعد محکمہ برقی کے عہدیدار اور فائر انجن عملہ جائے حادثہ پر پہونچا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT