Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی کی سڑک پر بڑاگڑھا، پانی کا بڑا پائپ پھٹ پڑا

کوکٹ پلی کی سڑک پر بڑاگڑھا، پانی کا بڑا پائپ پھٹ پڑا

حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )شہر حیدرآباد کی کوکٹ پلی کی ایلماں بنڈہ علاقہ کی سڑک پر بڑاگڑھا پڑگیا اور پانی کا بڑا پائپ پھٹ پڑا ۔اس پائپ سے دریائے کرشنا کا پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے ۔ اس سے پانی کا اخراج عمل میں آیا ۔اس سڑک کو ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔اس منظر کودیکھنے کیلئے راہگیرجمع ہوگئے ۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ بعد ازاں واٹر بورڈ کے اہل کاروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔واٹر بورڈ کے حکام نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔واٹر بورڈ کے اہل کار اس کی مرمت کا کام کر رہے ہیں۔ان اہل کاروں نے واضح کیا کہ دو پائپس کے درمیان جوڑ سے پانی کااخراج ہوااور ان پائپس کی جانچ کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT