Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی کے آر ٹی اے دفتر میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ

کوکٹ پلی کے آر ٹی اے دفتر میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ

حیدرآباد 23مئی (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے آر ٹی اے دفتر میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگنے کا معمولی واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں انورٹربیٹری ،دفتر میں رکھا ریکارڈس، کمپیوٹرس اور کارڈ پرنٹر جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئے ۔آرٹی اے دفترکی عمارت میں آگ کے شعلے دیکھ کر مقامی افراد نے فائر بریگیڈ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پرقابو پایا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے ۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے ۔اس واقعہ کے پیش نظر آرٹی اے کے دفتر کو آج اور کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT