Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی، دھونی کو پاکستان میں بہت عزت ملے گی:وسیم

کوہلی، دھونی کو پاکستان میں بہت عزت ملے گی:وسیم

کولکتہ ۔16مارچ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سوپراسٹار ویراٹ کوہلی اور مہندراسنگھ دھونی کو پاکستان میں ان کے اپنے ملک کی طرح پیار اور عزت ملے گی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان سے زیادہ ہندوستان میں پذیرائی ملنے کے بیان پر مداحوں اور کرکٹ کے مقامی حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا جبکہ میڈیا میں بھی ان پر تنقید کی گئی تھی تاہم سابق کپتان وسیم اکرم اس بیان کو دوسرے رخ سے دیکھ رہے ہیں۔ وسیم اکرم کا اسپورٹس ٹو ڈے کو انٹرویو میں آفریدی کے بیان کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی کیونکہ کرکٹ دونوں ملک میں پیارا کھیل ہے۔ وسیم اکرم نے آفریدی پر زور دیا کہ وہ کرکٹ پر توجہ دے اور ان کے بیان پر ملک میں آنے والے ردعمل کو نظرانداز کریں۔آفریدی کو پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کی بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہئے، اس وقت ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور میں ان کے لئے صرف نیک خواہشات کا اظہار کرسکتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT