Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / !کوہلی، روہت فٹبال اسٹار میسی کیساتھ شامل

!کوہلی، روہت فٹبال اسٹار میسی کیساتھ شامل

لندن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی اور اسٹار بیٹسمن روہت شرما اولین انڈین اسپورٹس پرسنس بن گئے جو اَتھلیٹس کی مشہور میڈیا کمپنی ’Unscriptd‘ میں شامل ہوئے ہیں، جو پروفیشنل اتھلیٹس کو کسی کاٹ چھانٹ کے بغیر اپنی پرسنل اسٹوریز مختصر ویڈیو کی شکل میں بنانے اور شائع کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ کرکٹ سوپر اسٹارز اب کھیل کود کی عالمی پہچان والی شخصیتوں جیسے رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور ایف سی بارسلونا کے لیونل میسی کی باوقار صف میں آگئے ہیں۔ جنوری میں رونالڈو کے پہلے ’اَنسکرپٹڈ‘ ویڈیو نے کافی دھوم مچائی۔ اس میں رونالڈو کے مکان کی اَن دیکھی مناظر پیش کئے گئے۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں اس ویڈیو کے زائد از 30 ملین مشاہدے ریکارڈ ہوئے۔ کوہلی اور روہت دونوں نے اپنی پہلی مختصر ویڈیوز جاری کردیئے ہیں، اور اس کے ذریعے ہندوستان میں اور دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے ساتھ جڑگئے ہیں۔
’’ اپنے اولین ویڈیو میں کوہلی نے کسی کوچ سے ملنے والے اب تک کے بہترین مشورہ کا تبادلہ کیا ہے، جب کہ روہت نے اپنے کرکٹ ہیرو سچن تنڈولکر کے تعلق سے بات کی۔ سوشل میڈیا پر پیش کئے جانے کے اندرون 48 گھنٹے یہ ویڈیوز کے مجموعی طور پر زائد از 900,000 مشاہدے ہوچکے ہیں۔ عالمی سطح پر دوسرے سب سے زیادہ مقبول کھیل کے طور پر کرکٹ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ’فیس بک‘ اور ’ٹوئٹر‘ پر کوہلی کے 34.1 ملین پرستار جب کہ ’اِنسٹاگرام‘ پر دو ملین افراد بھی اُن کے مداح ہیں۔‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT