Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ، روہت، دھون کو زمبابوے ٹور کیلئے آرام

کوہلی ، روہت، دھون کو زمبابوے ٹور کیلئے آرام

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کے ساتھ اوپنرز روہت شرما اور شکھر دھون کو ممکن ہے دورۂ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا لیکن 11 جون کو شروع ہونے والی اس مختصر سیریز کیلئے ایم ایس دھونی کی دستیابی کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ۔ ہندوستان اس سیریز میں جو سیریز کے اختتام کا نقیب ہوگی، تین او ڈی آئیز اور دو T20 انٹرنیشنلس کھیلے گا۔ اگر دھونی اس ٹور پر نہیں جاتے ہیں تو گزشتہ سال کی طرح اجنکیا رہانے نوجوان اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ بی سی سی آئی کے اعلیٰ ذریعہ نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے ویراٹ اور روہت دونوں کا آرام لگ بھگ یقینی ہے۔ وہ گزشتہ چھ ماہ سے لگاتار کھیلتے آئے ہیں اور ٹیم انڈیا کے ویسٹ انڈیز ٹور سے قبل تازہ دم ہونے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT