Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی اب شاہ رخ خان کے ریکارڈ کے پیچھے

کوہلی اب شاہ رخ خان کے ریکارڈ کے پیچھے

ممبئی۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوگیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ فلم اسٹار شاہ رخ خان کے بعد اس فہرست میں دوسرے مقام پرآگئے ہیں۔ کوہلی کی موجودہ برانڈ ویلیو 92 ملین ڈالرس ہے جبکہ  شاہ رخ 131 ملین ڈالرس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ یاد رہے کوہلی ان دنوں شاندار فام کے ذریعہ ایک کے بعد دیگرے کرکٹ کے کئی ریکارڈ توڑ رہے ہیں تو دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم رئیس رواں سال کی پہلی بڑی ہٹ ثابت ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT