Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ان دنوں کافی مایوس

کوہلی ان دنوں کافی مایوس

نئی دہلی۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان  ویراٹ کوہلی اپنی دوست اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے علیحدگی کے بعدکافی مایوس  ہیں۔ میڈیا کے مطابق کوہلی کی حالت ان دنوں ناکام عاشق کی سی ہے جو ٹویٹر پر اپنا دل ٹوٹنے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس کے نیچے لکھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے تاہم کچھ دیر بعد اسے ہٹا دیا جس پر شائقین کی جانب سے سخت رد عمل پر دوبارہ وہی تصویر شیئر کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کوہلی نے لکھا کہ’ لگتا ہے کہ تصویر ہٹا کر میں نے کوئی جرم کر دیا ہے، لیں پھر سے وہی تصویر حاضر ہے۔ ذرائع کے بموجب کوہلی اور انوشکا کے درمیان شادی کے حوالے سے اختلاف پر علیحدگی ہوئی ہے کیونکہ کوہلی شادی کے خواہاں تھے جبکہ اداکارہ نے صاف انکار کردیا۔

پیرس بھی اولمپکس کا دعویدار
پیرس۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس 2024  کی میزبانی کیلئے فرانس بھی میدان میں آگیا ہے۔ پیرس میں 2024اولمپکس کے لوگوکی شاندارتقریب رونمائی منعقدکرکے دیگرامیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔اولمپک کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے پیرس نے اپنا افیشل اولمپک لوگوجاری کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT