Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی اور اشون کی جارحانہ بیٹنگ ، ہندوستان کا اسکور 271/6

کوہلی اور اشون کی جارحانہ بیٹنگ ، ہندوستان کا اسکور 271/6

MOHALI, NOV 27 -- India's Virat Kohli plays a shot during Third Test cricket match between India v/s England at Mohali on Sunday. UNI PHOTO-14R

تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ 283 رن پر آوٹ ، میزبانوں کا موقف مستحکم

موہالی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے روی چندرن اشون اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنی ٹیم کے اسکور کو چھ وکٹ کے نقصان سے 271 رن کے مجموعی اسکور پر پہونچادیا ۔ جارحانہ تیور کے حامل کوہلی نے جو بہترین فام میں ہیں روایتی تیز رفتار کھیل کامظاہرہ کیا ۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم اب انگلینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں بنائے گئے 283 رن سے صرف 12 رن پیچھے ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے جو گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹ کے نقصان سے 268 رن بنائی تھی ۔ آج صبح 15 رن کے اضافے کے بعد آوٹ ہوگئی تھی ۔

ہندوستانی ٹیم نے اپنی اننگز کا بہترین آغاز کیا ۔ بالخصوص ساتویں وکٹ کی رفاقت میں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ نے اپنی ٹیم کے اسکور میں 67 رن کا اضافہ کیا جس کے پیش نظر میزبان بجاطور پر اب یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ انگلینڈ پر انہیں کسی قدر غلبہ حاصل ہے ۔ جڈیجہ 59 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز رفتار 31 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔انہوں نے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی 9 ویں نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے 81 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں کی مدد سے یہ اسکور بنایا ۔ جڈیجہ نے تین چوکے اور ایک چھکہ لگایا ۔ جارحانہ تیور کے حامل کپتان کوہلی نے میچ کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے تیز رفتار لیکن محتاط کھیل کو ترجیح دی ۔ وہ 127 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بڑے صبر و تحمل کے ساتھ 62 رن بناسکے ۔

انہوں نے چنیشورپجارا (104 گیندوں میں 51 رن) کی رفاقت میں 75 رن کا اضافہ کیا جو اس اننگز میں اب تک کا سب سے بڑا مشترکہ اسکور ہے ۔ تاہم پجارا ایک بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے ۔ اجنکیا راہنے صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔ وہ دراصل انگلینڈ کے انتہائی کامیاب بولر عادل راشد (21 اوورس میں 3/66 ) کی گوگلی کو سمجھنے میں ناکام ہوگئے تھے ۔ کرون نائیر نے اپنے کھیل کا منحوس آغاز کیا وہ 4 رن کے اسکور پر رن آوٹ ہوگئے ۔ بن اسٹوکس (2/48) انگلینڈ کے دوسرے کامیاب بولر رہے ۔ جنہوں نے طوفانی بیٹسمین کوہلی کو رن بنانے کی سخت مزاحمت کیلئے مجبور کردیا ۔ اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی کوہلی نے اسٹوکس کے گیندوں پر ایک کے بعد دیگر باؤنڈریز لگاتے رہے ۔ گریتھ بیٹی اور لیگ اسپنر عادل راشد کی گیندوں پر بھی کوہلی چند اچھے شاٹس لگائے ۔ تاہم اسٹوکس نے انتقام لینے کے معاملہ میں کوہلی کو نہیں بخشا اور ان کے ایک گیند پر وہ جانی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اور اسٹوکس نے اپنے دونوں ہونٹ دانتوں میں دباتے ہوئے کوہلی کے آؤٹ ہونے کا جشن منایا کیونکہ کوہلی سے گزشتہ روز تلخ الفاظ کے تبادلے کے بعد آئی سی سی نے اسٹوکس کی سرزنش کی تھی ۔ قبل ازیں محمد سمیع (3/63) نے آج صبح انگلینڈ پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا ۔ سمیع نے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر عادل راشد (4) اور اس کے بعد گیریتھ بیٹی (1) کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT