Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی اور انوشکا کے درمیان دوریاں ختم

کوہلی اور انوشکا کے درمیان دوریاں ختم

ممبئی۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت نے ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان دوریاں ختم کر دیں۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جس کے بعد ویراٹ کی جانب سے انہیں منانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جارہی تھیں تاہم ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی فتح نے دونوں کے درمیان دوریوں کوختم کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویراٹ کی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی نے ان سے ناراض محبوبہ انوشکا شرما کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔ یہی نہیں انہوں نے فون کر کے ویراٹ کو پاکستان کے خلاف جیت اور شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی جس کے بعد اب دونوں کی جوڑی کے تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT