Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ایک بہترین کپتان : گلکرسٹ

کوہلی ایک بہترین کپتان : گلکرسٹ

ملبورن۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو ایک بہترین کپتان قرار دینے کے علاوہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے ارباب مجاز سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ حالیہ سیریز کے تنازعات کو ختم کردیں کیوں کہ کہیں حالات 2008ء کے تنازعات کی طرح نہ ہوجائیں۔ کوہلی جوکہ آسٹریلیا کے خلاف رواں سیریز میں ہنوز کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے ہیں۔ لیکن ایڈم گلکرسٹ کو امید ہے کہ ہفتہ کو دھرم شالہ میں شروع ہونے والے سیریز کے چوتھے اور فیصلہ کن ٹسٹ میں وہ فارم میں نظر آئیں گے۔ گلکرسٹ جو یہاں گزشتہ رات ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کررہے تھے اور کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ کوہلی جو اب تک سیریز میں بیٹنگ کے دوران خاموش رہے، وہ اہم موقع پر سیریز کو بدلنے والی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ گلکرسٹ نے مزید کہا کہ تنازعات ہند۔آسٹریلیا سیریز کا حصہ بن چکے ہیںلیکن اسے بدتر ہونے نہیں دیاجانا چاہئے۔ گلکرسٹ نے اپنی ٹیم آسٹریلیا کے رواں سیریز مظاہروں پر خوشگوار تعجب کے ساتھ مسرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT