Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی زخمی ‘کندھے میں چوٹ

کوہلی زخمی ‘کندھے میں چوٹ

رانچی۔مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی یہاں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن لنچ کے بعد میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے میں چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر بیٹھنا پڑا ہے۔رانچی کے جے ایس سي اے اسٹیڈیم پر تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن آسٹریلیائی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری۔لنچ کے بعد فیلڈنگ کر رہے کپتان وراٹ کو کندھے میں چوٹ لگ گئی۔لنچ کے ٹھیک بعد میچ کے40  ویں اوور میں گیند کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کی کوشش کرنے کی کوشش میں کوہلی نے چھلانگ لگا دی اور وہ اپنے دائیں کندھے کی طرف زمین پر گرے ۔کوہلی تاہم کھڑے ہوئے لیکن ان کے چہرے سے درد کا احساس دکھائی دے رہا تھا۔اس کے بعد ٹیم فزیو پیٹرک فرھارٹ میدان پر بھاگ کر پہنچے اور کوہلی کو میدان سے باہر لے گئے ۔ کپتان کے کندھے پر فوری طور پر برف لگائی گئی اور انہیں کچھ دیر کے لئے باہر بٹھایا گیا۔ہندستانی کپتان چائے کے وقفہ کے بعد بھی پھر میدان پر واپس نہیں لوٹے اور نائب کپتان اجنکیا رہانے ان کی جگہ فیلڈنگ سنبھالتے رہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT