Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی سب سے بہترین بیٹسمین :محمد عامر

کوہلی سب سے بہترین بیٹسمین :محمد عامر

نئی دہلی، 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے روایتی حریف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو دنیا کا بہترین بیٹسمین قرار دیا ہے ۔ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اگرچہ مقابلے کتنے ہی چیلنجنگ ہوں لیکن میدان کے باہر دونوں روایتی حریف ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کافی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے ہیں۔پاکستان نے حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کو فائنل میں شکست دے کر خطاب حاصل کیا ہے۔عامر نے اپنے ٹویٹر پر سوالات کے جواب میں یہ بات کہی ۔ ایک مداح نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں فی الحال سب سے بہترین بیٹسمینں کون ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کوہلی۔ اس کے بعد ایک پرستار نے پوچھا جیو روٹ، اسٹیون اسمتھ، کین ولیمسن، کوہلی میں کون بہترین ہے ۔پاکستانی بولر نے جواب میں کہا یہ تمام اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ذاتی طور پر کوہلی میری نظر میں سب سے بہترین ہیں۔واضح رہے کہ عامر ذاتی طور پر کوہلی کے پرستار مانے جاتے ہیں اور گزشتہ سال ایشیا کپ میں بھی کوہلی نے عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ عامر نے اپنی غلطی سدھارتے ہوئے واپسی کر لی ہے ۔کوہلی نے گزشتہ سال ہندستان اور پاکستان کے درمیان ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں بھی عامر کو ایک بیٹ تحفہ میں دیا تھا۔اس دوران پاکستانی بولر کے اس بیان کے بعد کئی ہندوستانی کرکٹ شائقین نے عامر کی تعریف کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT