Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی سرفہرست دس کھلاڑیوں کی صف سے باہر

کوہلی سرفہرست دس کھلاڑیوں کی صف سے باہر

دبئی ۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم جس نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں اپنا پہلا ٹسٹ مقابلہ کولمبو میں میزبان سری لنکا کو شکست دیکر جیتا ہے لیکن اس کامیابی کا کوہلی کو آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں کوئی فائدہ نہیںہوا ہے بلکہ وہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں کی صف سے باہر ہوگئے ہیں لیکن سیریز میں شاندار مظاہرہ کررہے آف اسپنر روی چندرن اشون کو درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے ۔ سری لنکا کے خلاف بہترین مظاہروں کے ذریعہ ایک مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے اشون بولنگ فہرست میں آٹھویں مقام پر پہونچ چکے ہیں اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں انھوں نے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ دریں اثناء بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے سری لنکا کے لیجنڈ بیٹسمین سنگاکارا اپنے شاندار کیرئیر کا ٹسٹ درجہ بندی میں ساتویں مقام کے ساتھ اختتام کیا ہے۔ علاوہ ازیں آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک جنھوں نے 115 ویں ٹسٹ میں اپنے کیرئیر کو خیرباد کہا ہے وہ 25 ویں مقام پر موجود ہیں۔ سنگاکارا جنھوں نے اپنی ٹیم کے 278 رنز کی شکست میں 32 اور 18 رنز اسکور کئے ہیں وہ پہلی مرتبہ ڈسمبر 2007 ء میں پہلے مقام پر پہونچے تھے۔

سنگاکارا 97 ٹسٹ مقابلوں اور 812 دنوں تک نمبر ایک مقام پر موجود رہے اور آخری مرتبہ وہ ڈسمبر 2014ء میں ٹسٹ کرکٹ کے نمبر ایک بیٹسمین رہے جنھیں اے بی ڈی ویلیرس کے خلاف 938 نشانات کے بعد یہ مقام چھوڑنا پڑا تھا ۔علاوہ ازیں مائیکل کلارک 2009 ء اگسٹ میں پہلی مرتبہ پہلا مقام حاصل کیا تھا اور فبروری 2013 ء میں وہ آخری مرتبہ دنیا کے سب سے بہترین بیٹسمین رہے اور اس دوران انھوں نے 70 دنوں کے وقفہ میں 11ٹسٹ مقابلے کھیلے ۔ ہندوستانی کپتان کوہلی ایک طویل عرصہ سے سرفہرست دس بیٹسمینوں میں شامل رہے ہیں لیکن اب پہلا موقع ہے کہ وہ گیارہویں مقام پر پہونچ چکے ہیں ۔ بیٹنگ شعبے میں سب سے زیادہ فائدہ ہندوستانی بیٹسمین اجنکیا رہانے کو ہوا ہے جنھوں نے دو مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ بیسواں مقام حاصل کیا ہے ۔ اسی طرح لوکیش نے تیس مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 87 اور وردھمان ساہا نے 15 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 100 واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT