Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی لوور مڈل آڑڈر کو مستحکم کرنے کے خواہاں

کوہلی لوور مڈل آڑڈر کو مستحکم کرنے کے خواہاں

لندن۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے لوور مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جبکہ گزشتہ چند سال کے دوران مہندر سنگھ دھونی پر کافی بوجھ رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم متواز ن ہے اور اچھے فاسٹ بولروںکی خدمات بھی حاصل ہیں جبکہ بیٹنگ میں بھی گہرائی موجود ہے ۔ جنوری میں انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی جیت چکے اس لئے چیمپئنز ٹرافی میں اچھے طریقے سے کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر دھماکہ پریشان کن تھا لیکن چیمپئنز ٹرافی اہمیت کا حامل ایونٹ ہے۔
میچ میں دباؤ ہندوستان پر ہوگا:مصباح
لاہور۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے ،چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں دباؤ ہندوستان پرہوگا۔ ٹسٹ ٹیم کیلئے سرفرازاحمدہی کپتان بہترہیں اورکرکٹ ٹیم میں پڑھے لکھے کھلاڑیوں کاہوناضروری ہے ۔ کھیل کوئی بھی ہوہند۔پاک میچ اہم ہوتاہے ،چیمپئنز ٹرافی میں دباؤبرداشت کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT