Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی مکمل بیٹسمن، تنڈولکر سے بہتر ۔ عمران خان کی رائے

کوہلی مکمل بیٹسمن، تنڈولکر سے بہتر ۔ عمران خان کی رائے

اسلام آباد ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے انڈین کرکٹر ویراٹ کوہلی کو سچن تنڈولکر سے بہتر بیٹسمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل بلے باز ہیں۔ انھوں نے ہندوستانی اخبار ’دی ہندوستان ٹائمز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کہی۔ دنیائے کرکٹ میں ایک زمانے سے کھلاڑیوں کا تقابل کیا جاتا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں انڈیا میں ’ماسٹر بلاسٹر‘ کے نام سے معروف تنڈولکر اور کوہلی کے درمیان بھی موازنہ کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی کمی نہیں۔ انٹرویو میں عمران خان نے کہا: ’’میں نے جن کھلاڑیوں کو دیکھا ہے ان میں ویراٹ کوہلی مکمل کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔‘‘ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے کہا: ’’میں نے کرکٹ میں مختلف ادوار گزارے ہیں۔ 80ء کی دہائی میں ویوین رچرڈز تھے، پھر برائن لارا اور پھر سچن تنڈولکر نمایاں رہے۔‘‘ عمران کے مطابق اب ویراٹ کوہلی نمایاں ہیں۔ انھوں نے کہا: ’’وہ بہت باصلاحیت ہیں۔ وہ دونوں پیروں پر کھیلتے ہیں اور میدان کے ہر کونے میں شاٹ کھیل سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ان کی صلاحیت اور تکنیک سے قطع نظر اُن کا مزاج بہت عمدہ ہے۔ اُن کا مزاج سچن سے بہتر ہے۔ کوہلی مشکل مواقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ ایسے بعض موقعوں پر سچن ایسا نہیں کرپاتے تھے۔ خیال رہے کہ سچن کے پاس کرکٹ کے بہت سے ریکارڈ ہیں اور ایک بار خود انھوں نے کہا تھا کہ کوہلی میں ان ریکارڈز کو توڑنے کی صلاحیت ہے۔

TOPPOPULARRECENT