Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی میں ماراڈونا کی جھلک ، گنگولی کا تاثر

کوہلی میں ماراڈونا کی جھلک ، گنگولی کا تاثر

مجھے ٹسٹ کیپٹن کا جوش و جذبہ بہت پسند ہے، سابق کپتان کا اظہار خیال
کولکاتا ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی شاید ویراٹ کوہلی کے کرکٹ کے تئیں جوش و خروش اور جذبے سے کافی متاثر ہیں اور انھوں نے ٹسٹ کیپٹن کا تقابل لجنڈری فٹبالر ڈیگو ماراڈونا سے کیا ہے۔ فٹبال کے شائق گنگولی نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’میرے پسندیدہ اسپورٹس پرسنس میں ایک ڈیگو ماراڈونا رہے ہیں اور جب کبھی آپ انھیں فٹبال کھیلتے دیکھیں تو آپ کو دلی جذبہ دیکھ سکتے ہو۔ آپ یہی بات ویراٹ کوہلی میں دیکھتے ہو۔ مجھے اُن کا انداز بہت پسند آتا ہے۔ میں کوہلی کا بڑا پرستار ہوں‘‘۔ انھوں نے مزید کہا: ’’مجھے میدان سے باہر بھی وہ پسند ہے۔ بس جوش و جذبہ سے بھرپور شخص نظر آتا ہے۔ مجھے ویراٹ کوہلی پر کافی بھروسہ ہے۔ میں نے گراؤنڈ یا ٹی وی سے جو کچھ بھی ان کا کھیل دیکھا ہے، اس سے مجھے بہت اعتماد حاصل ہوتا ہے۔‘‘ کوہلی نے آج بطور کپتان اپنی چوتھی ٹسٹ سنچری بنائی اور اتنے مقابلوں میں ہی انھوں نے قیادت کی ہے۔ انھوں نے جاریہ گال ٹسٹ میں سری لنکا کے مقابل ہندوستان کو غالب موقف دلانے میں اپنا رول ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT