Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ناکام، انڈیا اے 135

کوہلی ناکام، انڈیا اے 135

چینائی ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی آج دورہ کنندہ آسٹریلیا اے کے خلاف ناکام ہوگئے جبکہ مہمانوں نے انڈیا اے کو دوسرے غیرسرکاری ’ٹسٹ‘ میں محض 68.5 اوورز میں 135 پر آل آؤٹ کرنے کے بعد یہاں دن کے کھیل کا 43/0 پر اختتام کیا۔ چتیشور پجارا نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا لیکن میزبانوں کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام ہوگئی۔ بالخصوص کوہلی جن پر ساری توجہ مرکوز تھی، اپنی گھنٹہ طویل اننگز کے دوران سخت جدوجہد کرتے نظر آئے اور 42 گیندوں میں بمشکل 16 رنز بنا پائے۔ کپتان پجارا 11 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں عثمان خواجہ زیرقیادت آسٹریلیا اے نے دن کے آخری گھنٹہ کا کھیل آسانی سے کھیلا اور ممکنہ 13 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔ کیمرون بنکرافٹ 24 اور عثمان 13 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT