Monday , May 29 2017
Home / Top Stories / کوہلی نے براڈ مین اور ڈراؤڈ کے مسلسل ڈبل سنچری کا ریکار ڈ توڑا

کوہلی نے براڈ مین اور ڈراؤڈ کے مسلسل ڈبل سنچری کا ریکار ڈ توڑا

حیدرآباد۔انڈین کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی نے حیدرآباد میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جارہے ہیں پہلے ٹسٹ میاچ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

آج کوہلی نے 204رن بناتے ہوئے مسلسل چار ٹسٹ اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی بنے جو ایک نیا ریکارڈ ورلڈ ریکارڈ ہے۔

کوہلی نے اپنی پہلی دوہری سنچری جولائی سال2016میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی اور اس کے فوری بعد سال2016اکٹوبر میں نیوز ی لینڈکے خلاف اندور میں 211رن بنائے اور ڈسمبر سال2016میں ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 235رن بنائے ۔

اور آج جمعہ 204رن بناتے ہوئے مسلسل چوتھی ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے نمبرون کھلاڑی بن گئے۔ماضی میں سر ڈان براڈ مین آسڑیلیا اور راہل ڈراویڈ انڈیاسے مسلسل تین ٹسٹ اننگز میں تین ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی تھے۔

مجموعی طور پر کوہلی انڈیا کے سابق اوپنر سنیل گواسکر کے مساوی ہوئے اور چارڈبل سنچری بنانے والے ہندوستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ۔28سالہ کوہلی نے اپنا پہلا ٹسٹ ڈبل سنچری کی تھی سال 2011میں۔

کوہلی کا اوسط اسکور 50ہے اور16سنچریاں 14نصف سنچریں بنائے ‘ کوہلی نے 54ٹسٹ میاچس اب تک کھیلی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT