Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / کوہلی نے ہم سے میچ چھین لیا، کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

کوہلی نے ہم سے میچ چھین لیا، کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

موہالی ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کا ماننا ہے کہ اُن کی ٹیم کو تیسرے ونڈے انٹرنیشنل میں ویراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کی شاندار کارگزاری نے لاچار کردیا۔ گزشتہ شب یہاں نیشم (57 رنز، 47 گیندیں) کی اننگز نے کیویز کو 285 تک پہنچنے میں مدد کی ، جس کے بعد کوہلی نے مقررہ ٹارگٹ کے حصول کو آسان بنا دیا اور انڈیا کو 7 وکٹ کی جیت دلائی۔ کوہلی اپنی 26 ویں او ڈی آئی سنچری بناکر 154 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انھوں نے دھونی (80) کے ساتھ مل کر 151 رنز کی رفاقت نبھائی۔ کوہلی کا کیچ جب وہ 6 رنز پر تھے، راس ٹیلر نے ڈراپ کیا۔ اس تعلق سے نیشم نے کہا: ’’میں سمجھتا ہوں ہم نے فرسٹ اننگز میں بیاٹ سے کافی محنت کی ، اور آخرکار وہ اسکور پالیا جو شاید اطمینان بخش سے کچھ کم رہا۔ دیانت داری سے دیکھیں تو میں نہیں سمجھتا کہ ہم نے دوسرے نصف میں کچھ زیادہ خراب بولنگ نہیں کی۔‘‘ جس طرح ویراٹ اور ایم ایس نے بیٹنگ کی، وہ غیرمعمولی مظاہرہ ہے۔ جب آپ کو اس کھیل کی تاریخ کے ایسے بہترین کھلاڑیوں کا سامنا ہو تو قسمت بھی آپ کا کچھ ساتھ دینا ہوگا۔ ایک ، دو باتیں ہمارے حق میں نہیں ہوئیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا، ’’میرے خیال میں اگر ہم 40 ویں اور 45 ویں اوور کے درمیان کوئی وکٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں تو ہم مسابقت میں برقرار رہیں گے۔ لیکن جس طرح ویراٹ نے بیٹنگ کی، انھوں نے ہم سے میچ چھین لیا۔ ہم کوشش جاری رکھیں گے، ہم گیند کو درست مقامات پر پھینکنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور امید ہے اگلے میچ میں ہمارے لئے ثمرات حاصل ہوں گے‘‘۔ کوہلی نے ایک اور اسپیشل اننگز کھیلی لیکن دھونی کے ساتھ اُن کی پارٹنرشپ نے ہندوستان کیلئے عمدہ جیت کی راہ ہموار کی۔ دھونی نے منیش پانڈے کے مقابل خود کو آگے بڑھا کر نمبر چار پر کھیلتے ہوئے پہلی ہی گیند سے کھُل کر کھیلا۔ نیشم کا کہنا ہے کہ دھونی کے عمل میں کچھ تعجب نہیں۔

TOPPOPULARRECENT