Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ونڈے اور اسمتھ ٹسٹ کے بہترین بلے باز : کلارک

کوہلی ونڈے اور اسمتھ ٹسٹ کے بہترین بلے باز : کلارک

دونوں کی قائدانہ صلاحیتیں مساوی ۔ مزید بہتری آتی جا رہی ہے ۔ سابق آسٹریلیائی کپتان
نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ جہاں تک قیادت کی صلاحیتوں کا سوال ہے مساوی موقف رکھتے ہیں ۔ سابق آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک نے اس خیال کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ہندوستانی کپتان ونڈے میں قدرے بہتر بلے باز ہیں۔ اس سوال پر کہ ان دونوں میں کون قیادت اور بہتر بلے بازی میں آگے ہے کلارک نے کہا کہ ویراٹ ونڈے میں بہترین بلے باز ہیں لیکن یہ یہاں تک ہی ہے اور اسمتھ ٹسٹ کرکٹ میں بہتر بلے باز ہیں۔ کلارک نے کہا کہ جہاں تک قیادت کا سوال ہے دونوں ہی مساوی ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں میں بہتری آتی جا رہی ہے ۔ جہاں تک کامیابیوں کا سوال ہے ویراٹ آگے ہیں لیکن اس بات سے قطع نظر کہ آپ کتنے رنز اسکور کرتے ہیں اصل بات یہ ہے کہ آپ کی ٹیم میچس جیت رہی ہے یا نہیں۔ کلارک آسٹریلیا ۔ ہندوستان سیریز کیلئے ٹی وی کمنٹیٹر کی حیثیت میں ہندوستان آئے ہیں۔ ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے گذشتہ ٹسٹ سیریز میں یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا تھا کہ اس وقت دورہ ہند پر آئی آسٹریلیائی ٹیم سب سے کمزور ہے اور وہ 4 – 0 سے شکست کھائے گی ۔ تاہم اس ٹیم کو 2 – 1 سے شکست ہوئی تھی ۔ یہی سوال آج کلارک سے کیا گیا تھا کہ آیا اسمتھ کی قیادت والی یہ ٹیم کمزور آسٹریلیائی ٹیم ہے انہوں نے حس مزاح کو تازہ کیا اور کہا کہ وہ ہوسکتا ہے کہ بیوقوف ہوں لیکن اتنے بھی بیوقوف نہیں کہ میڈیا کو مواد فراہم کریں۔ قدرے سنجیدگی سے انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر آسٹریلیائی ٹیم کیلئے یہ موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مستقل کارکردگی میں تبدیل کر دکھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو کارکردگی میں تبدیل کرے ۔ ہندوستانی ٹیم جارحانہ تیور کے ساتھ کٹھیل رہی ہے اور کلارک کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اور اب ویراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم میں قدرے یکسانیت ہے ۔ کلارک نے کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم میں فاسٹ بولرس مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی کمی محسوس کی جائیگی ۔ ہیزل ووڈ اپنے زخموں سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT