Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ونڈے درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز

کوہلی ونڈے درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز

 

دبئی۔18 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پہلے مقام پر فائز ہیں جن کے 873 نشانات ہیں۔دوسرے مقام پر موجود آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر سے کوہلی کے بارہ نشانات زیادہ ہیں اور انہیں سری لنکا کے خلاف پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ہے سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز ڈمبولا میں اتوار کو شروع ہورہی ہے ۔دیگر سرِفہرست 15 بیٹسمینوں میں ہندوستانی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 12 ویں مقام پر شکھر دھون 13 ویں مقام پر اور نائب کپتان روہت شرما 14 ویں مقام پر موجود ہیں۔علاوہ ازیں سرِفہرست بولروں میں ہندوستان کا کوئی بھی بولر شامل نہیں جبکہ بھونیشور کمار 13ویں مقام پر موجود ہیں۔ ونڈے کی ٹیموں کی درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم تیسرے مقام پر موجود ہے اور سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں 4-1 کی کامیابی سے وہ اپنا مقام برقرار رکھنے کے علاوہ انگلینڈ سے آگے رہے گی۔ دوسری جانب سری لنکا کرکٹ ٹیم 2019 ورلڈکپ میں راست داخلے پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ورلڈ کپ میں راست رسائی کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اب سری لنکائی ٹیم آٹھویں مقام پر موجود ہے اور اسے اپنا یہ مقام برقرار رکھنا ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT