Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی چوتھے اور ہندوستان دوسرے مقام پر

کوہلی چوتھے اور ہندوستان دوسرے مقام پر

دبئی۔ 27 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ چوتھے مقام پر پہونچ گئے ہیں جبکہ ہندوستانی ٹیم اپنا دوسرا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہے ۔ کوہلی کے علاوہ سرفہرست دس کھلاڑیوں میں ونڈے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور اوپنر شکھر دھون موجود ہیں ۔ دھون اپنا ساتواں مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں جبکہ مہیندر سنگھ دھونی بدستور نویں مقام پر موجود ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیرس ہنوز دنیا کے نمبر ایک ونڈے بیٹسمین ہیں ۔ بولروں کی فہرست میں روی چندرن اشون سرفہرست دس کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک پہلے مقام پر فائز ہیںجس کے بعد جنوبی افریقہ کے عمران طاہر موجود ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT