Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کا 2018ء میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منصوبہ

کوہلی کا 2018ء میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منصوبہ

چینائی ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کے ذہن میں دو سال قبل کا قابل فراموش دورۂ انگلینڈ ہنوز تازہ ہے، لیکن انھوں نے آج کہا کہ وہ 2018ء میں ٹیم انڈیا کے انگلینڈ ٹور سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا چاہیں گے۔ ’’اگر مجھے موقع ملتا ہے تو میں وہاں (انگلینڈ میں) کھیلنا چاہوں گا۔ میں وہاں کے ٹور سے قبل ایک دیڑھ ماہ وہاں گزارنا چاہوں گا، تاکہ وہاں کے حالات میں کھیلنے سے ہم آہنگ ہوسکوں، اور یہ سمجھ سکوں کہ سال کے اُس مخصوص وقت وہاں کی وکٹیں پر کھیل کس نوعیت کا ہوتا ہے۔‘‘ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی جیتی جاچکی سیریز کے پانچویں و آخری ٹسٹ کے موقع پر یہ بھی کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے تیاری اہم ہوتی ہے۔ وہ دنیا میں ماسوائے انگلینڈ ہر جگہ اچھے اسکورز کرچکے ہیں۔ برطانیہ میں دو سال قبل اُن کیلئے مشکل ٹور ثابت ہوا تھا۔ مجموعی طور پر انھوں نے انگلینڈ میں پانچ ٹسٹ کھیلتے ہوئے 13.40 کا اوسط درج کرایا جبکہ اُن کا اعظم ترین اسکور 39 رہا ہے۔ تاہم، 2014ء کے اُس مشکل ٹور کے بعد سے وہ تمام فارمٹس میں غیرمعمولی ردھم کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ’’رن مشین‘‘ بن چکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT