Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کرکٹ کے ڈونالڈ ٹرمپ :ٹیلیگراف

کوہلی کرکٹ کے ڈونالڈ ٹرمپ :ٹیلیگراف

سڈنی ۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران بیان بازی میں الجھنے والے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو آسٹریلیائی اخبار نے کھیلوں کی دنیا کا ڈونالڈ ٹرمپ قرار دے دیا ہے۔آسٹریلیائی اخبار دی ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوہلی کھیلوں کی دنیا کے ڈونالڈ ٹرمپ بن چکے ہیں۔اخبار کے بموجب ہندوستانی کپتان خود ایک قانون ہیں کیونکہ آئی سی سی اور ان کا اپنا بورڈ سمیت کوئی بھی مسلسل جھوٹی خبروں پر انھیں نہیں پوچھتا۔اخبار نے لکھا ہے کہ  حیران کن طور پر اس سے قبل اسمتھ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر دھوکہ دہی کا الزام لگا کر بیان بازی کا سلسلہ شروع کرنے والے کوہلی  نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معذرت کرنے یا ثبوت دینے سے انکار کیا تھا۔ کوہلی نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ آسٹریلیا کا میڈیا کرکٹ کی بجائے متنازعہ معاملات پر سوالات کرتا ہے۔خیال رہے آسٹریلیا اور ہندوستانی ٹیم ٹسٹ سیریز کے دوران ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں الجھتی رہی ہیں  تاہم تیسرے ٹسٹ سے قبل معاملات ٹھیک ہوئے تھے۔تیسرے ٹسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان معاملہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا جب کوہلی نے ان کے نقل اتارنے والے گلین میکسویل کے جواب میں ڈیوڈ وارنر کو اسی طرح جواب دیا۔آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تیسرا میچ برابری پر ختم ہوا جہاں آسٹریلیا کے بیٹسمین  پیٹرہینڈس کومب اور مارش نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو بچا لیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، آسٹریلیا نے سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT