Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو سیریز کے دوران اسٹارک کا چیلنج رہیگا:ہسی

کوہلی کو سیریز کے دوران اسٹارک کا چیلنج رہیگا:ہسی

نئی دہلی ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو قابو میں رکھنے کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کے بولروں کی اجتماعی کوشش ہوگی لیکن  سابق کھلاڑی مائیک ہسی کا ماننا ہے کہ مہمان ٹیم کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک 4 مقابلوں کی مکمل سیریز کے دوران حریف کپتان کے لئے مسلسل چیلنج بنے رہیں گے۔ ویراٹ کوہلی جنہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میں متواتر چوتھی ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے عظیم آسٹریلیائی سابق بیٹسمین سربراڈ مین کا ریکارڈ توڑا ہے اور اب وہ آسٹریلیا کا سامنا کرنے تیار ہیں۔خبر رساں ایجنسی سے اظہار خیال کرتے ہوئے ہسی نے کہا کہ برصغیر کی وکٹوں پر اسٹارک کے مظاہرے قابل ستائش ہوں گے کیونکہ وہ نہ صرف مسلسل تیز گیندیں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ وہ نئی گیند کو سوئنگ اور پرانی گیند کو ریوس سوئنگ کرنے میں بھی ماہر ہیں لہذا بائیں ہاتھ کے بولر کی یہ صلاحیتں سیریز کے دوران کوہلی کو مسلسل پریشان کرسکتی ہیں جبکہ مہمان ٹیم کا بولنگ شعبہ اجتماعی طورپر کوہلی کو قابو میں رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوگا۔اپنی ٹیم کے کپتان اسٹیواسمتھ کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ہسی نے کہا کہ اسمتھ کو ہندوستان میں آئی پی ایل اور ٹسٹ دونوں کا تجربہ ہے اور ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی اسپنرس کے خلاف بہتر مظاہروں کے چیمپینس ہیں لیکن اسمتھ کو اپنے اسپنرس نیتھن لیوان اور اسٹیو اوکیفی کے ساتھ صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہسی نے شاندار فام میں موجود اپنے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ضمن میں کہا کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر وارنر اپنی زندگی کے بہترین فام میں ہیں اور ہندوستان میں آئی پی ایل کی کامیابی سے ان کے حوصلے بھی بلند ہیں لہٰذا امید کی جاسکتی ہے کہ وارنر اور اسمتھ اس سیریز میں اپنے کھیل سے لطف اندوزہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں وارنر نے آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT