Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

نئی دہلی۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جیسا کہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے کپتان کوہلی کوعمران خان کے نقش قدم پرچلنے کامشورہ دیاہے اور کہا کہ فائٹرکپتان اورمثالی آل راؤنڈرعمران خان اپنے کرکٹ بورڈ پر زور دیا کرتے تھے کہ مضبوط ٹیموں سے مقابلے رکھے جائیں اور پاکستان کی کمزور ٹیم کا ورلڈ کپ 1992 جیت جاناعمران خان کی اسی سوچ کا نتیجہ تھا ، منجریکر نے کہا کوہلی کو بی سی سی آئی سے ایسا ہی مطالبہ کرنا چاہئے اور طاقتور ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلنے چاہئے۔یادرہے کہ ہندوستانی ٹیم ویراٹ کوہلی کی قیادت میں حالیہ برسوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا ہی دورہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT